vni.global
Viral News International

ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا

نیویارک : تقریب سے خطاب کے دوران چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا۔

سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کے مطابق بھارتی نژاد گستاخ رسول کی ایک آنکھ اور ہاتھ ضائع ہوگیا ہے، اس حملے میں ملعون شاتم رسول کی گردن پر تین شدید زخم لگے تھے اور بازو کے اعصاب کٹ گئے تھے۔ سلمان رشدی پر 12 اگست 2022 کو امریکی شہر نیویارک میں ایک لیکچر کے دوران 24 سالہ ایرانی نژاد نوجوان ہادی مطر نے اُس وقت حملہ کیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا، سلمان رشدی کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ، خبر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ ایران کے سابق روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نے رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا جس کی وجہ سے وہ روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا، پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کتاب لکھنے پر گستاخ سلمان رشدی پر پہلے بھی حملے کئے جاچکے ہیں۔

رشدی کے  ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ہسپانوی اخبار ایل پیس کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے سینے اور دھڑ پر تقریباً 15 مزید زخم ہیں اور یہ ایک وحشیانہ حملہ تھا تاہم وائلی نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا سلمان رشدی ہسپتال میں ہی ہیں یا پھر انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.