vni.global
Viral News International

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس فارم-ڈی پر 29 اگست تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ منسلک کرنا ضروری ہے، جبکہ پارٹی سربراہ کی طرف سے ممنوعہ فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق جمع کرائے جانے والے فارم-ڈی میں کسی بھی قسم کی اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی اور سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید تاکید کی ہے کہ یہ مالی گوشوارے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے بھیجے گئے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.