vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈ کپ،برازیل اور مراکش کا اہم میچ بھی برابر رہا

نیو جرسی میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ایک اہم اور سنسنی خیز میچ میں مراکش اور برازیل کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا۔ کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور اسٹار کھلاڑیوں نے شاندار مہارت دکھائی۔ مراکش کی جانب سے اسماعیل سائبان نے بہترین موو بناتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم برازیل کے نامور کھلاڑی ونشس جونیئر نے شاندار جوابی حملہ کرتے ہوئے بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر اس برتری کو ختم کر دیا اور میچ کو برابری پر لا کھڑا کیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ابتدائی مرحلے میں یہ مسلسل تیسرا میچ ہے جو کسی نتیجے کے بغیر  ختم ہوا ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے درمیان سخت مسابقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی اسی طرح کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔ اسی طرح ایونٹ کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان کھیلا گیا تھا، وہ مقابلہ بھی دونوں ٹیموں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ایک، ایک گول کی برابری کے ساتھ ہی ختم ہوا تھا، جس کے بعد اب مراکش اور برازیل کا میچ بھی اسی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.