vni.global
Viral News International

ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل: 60 روز میں حتمی معاہدے کے روڈ میپ پر اتفاق

ایران اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہونے کے بعد ایرانی وفد مذاکراتی مقام یعنی سوئٹزرلینڈ سے وطن واپس روانہ ہو گیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات رواں ہفتے برگن سٹاخ میں جاری رہیں گے۔

اس معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطر اور پاکستان نے چند گھنٹے قبل مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاخ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق برگن سٹاخ ریزورٹ میں تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔

ثالث ممالک کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ایک ایسے روڈ میپ پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے جس کے تحت آئندہ 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

قطر اور پاکستان نے مزید بتایا کہ تہران اور واشنگٹن آبنائے ہرمز میں کسی بھی ممکنہ واقعے یا غلط فہمی سے بچنے کے لیے ایک “مواصلاتی رابطہ نظام” (لائن آف کمیونیکیشن) قائم کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں “نمایاں پیش رفت” کا اعلان کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیاں معطل کر دی گئی ہیں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے بعض منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی: امریکی سفارتکار

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارتکار نے بتایا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمزکھلا رکھنے پر اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کو مؤثر بنانے پر زور دیا، مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی۔

امریکی سفارتکار کے مطابق امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا، سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاقِ ہوا ہے، چاروں فریق آج ہونے والی پیشرفت پر مطمئن دکھائی دیے۔

جے ڈی ون

لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے: عراقچی

سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کیلئے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیے، اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں، آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، ایران کی ترقی اور تعمیر نو کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.