vni.global
Viral News International

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ’بی مائنس‘ سے بڑھا کر ’بی‘ کر دی ہے اور مستقبل کا منظرنامہ مستحکم قرار دیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت ملک میں جاری معاشی اصلاحات، آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر تعاون، اور ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری کا نتیجہ ہے۔

معاشی اقدامات کی بدولت پاکستان کے مالیاتی نظام میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث معاشی نمو میں تسلسل کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اس اپ گریڈ کے ساتھ ہی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ تقریباً آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ قلیل المدتی کریڈٹ ریٹنگ کو ’بی‘ کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.