vni.global
Viral News International

آزادکشمیر میں عام انتخابات مرحلہ وار کرانے کا اعلان،فوج نگرانی کریگی

آزاد کشمیر الیکشن کا شیڈول تبدیل: انتخابات فوج کی نگرانی میں مرحلہ وار کرانے کا اعلان

آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے ہونے والے جنرل الیکشن کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب تمام انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے،

تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاک فوج کی نفری کی دستیابی کے پیش نظر مرحلہ وار الیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.