vni.global
Viral News International

اسرائیلی وزیراعظم مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے، مجھے نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے، نیتن یاہو چاہتا ہےکہ میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینےکی بات کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مجھے معلوم ہےکوہ کولانگ کے مقام پرکیا ہو رہا ہے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہم نے ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر دیا ہے، ایران معاہدہ سے نہیں ہوتا تو ہم کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے۔

خیال رہےکہ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات ہونے والی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کا ٹرمپ کو ایران کی جوہری سرگرمیوں کی معلومات دینےکا ارادہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.