vni.global
Viral News International

حج پالیسی 2024ء کا اعلان ,اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی

حجاج کرام سے ستائیس نومبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی

وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد نےکہا ہے کہ حجاج کرام سے ستائیس نومبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ،کراچی کو روڈ ٹومکہ میں شامل کرلیا ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد نےکہا کہ حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کم کردیئے،،حج پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزارروپے تک لے آئے ہیں،،گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزارروپے کا ہوا تھا،

 وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد نےکہا،اسپانسرشپ ڈالرزمیں ادا کرنے والوں کے نام قرعہ اندازی کے بغیرنام شامل کیے جائیں گے
وفاقی وزیرمذہبی امورنے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر3 ماہ کام کیا،،سعودی حکومت نے حج پالیسی سے متعلق بھرپورتعاون کیا،،گزشتہ روزحج پالیسی 2024 کابینہ سے منظورہوچکی ہے،،

ان کا کہنا تھا حجاج کوموبائل ایپلیکشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے،،نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن چلے گی،،حجاج کو دوران حج لاتعداد کالزپاکستان کرسکیں گے۔۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.