vni.global
Viral News International

امریکہ کےشہر فلاڈلفیا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور  واقعہ پیش آیا ہے جس میں 5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اے آر جیسی رائفل، ہینڈگن اور بلٹ پروف جیکٹ سمیت حراست  میں لے لیا گیا ہے، جیکٹ میں سے متعدد میگزین اور ایک اسکینر  بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فوری طور پر ملزم کے اس اقدام کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 3 افرادکی عمریں 20 سے 59 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک شخص کی عمر فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس سال اب تک فائرنگ کےکم سےکم 339  بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور ایک 40 سالہ شخص ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے پاس سے AR15 رائفل، ایک چھوٹی بندوق ، پولیس اسکینر اور گولیاں  برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کے متاثرہ افراد کے ساتھ کوئی روابط نہیں تھے اور فائرنگ کے محرکات بھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.