vni.global
Viral News International

پاکستان اور سعودیہ کے مابین سرمایہ کاری کے متعددمعاہدوں پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے متعدد معاہدے طے پاگئے، معاہدوں پر دستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کیےگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اور جوائنٹ بزنس کونسل کی میزبانی میں پاک سعودیہ بزنس کونسل کا اجلاس ہوا، سابق نگراں وزیر گوہر  اعجاز، چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل فواد مختار  نے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان پورٹس اور موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کے معاہدے ہوگئے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے  ساتھ کراچی حیدر آباد موٹروےکی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔ سعودی عرب کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور  معدنیات کی ترقی کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے، سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمدالسعود نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

سعودی وفدکی قیادت چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل شہزادہ منصوربن السعود نے کی، وفاقی وزرا مصدق ملک، علی پرویز ملک اور مشیر نجکاری محمد علی نے اجلاس میں شرکت کی۔سعودی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی، پاکستان اور  سعودی عرب کے درمیان بزنس ٹو  بزنس میٹنگز کی گئیں، سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان حکومتی سطح پربھی میٹنگز ہوئیں۔

ذرائع نے بتایاکہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاور سیکٹر سمیت دیگر منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی گئی، سعودی سرمایہ کاروں کو ٹرانسمیشن لائنز  اور  اسمارٹ میٹرنگ کے شعبوں میں بریفنگ دی گئی، پیٹرولیم، معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بریفنگ دی گئی۔

۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.