vni.global
Viral News International

ایران کی فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ، نتائج بھگتنے کی تنبیہ

تہران سے جاری ایک اہم بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانیہ کو شدید الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات یا حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی حکومت نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ برطانوی انتظامیہ جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عملی یا لاجسٹک معاونت کو براہ راست جنگی جرائم اور جارحیت میں شراکت داری تصور کیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہ راست معاندانہ کارروائی کے زمرے میں آتے ہیں جس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

بیان کے اختتام پر خبردار کیا گیا کہ جو بھی ملک ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مدد یا سہولت کاری فراہم کرے گا، اسے اپنے ان اقدامات کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.