vni.global
Viral News International

ٓ میں گرفتار تھاپرتشدد مظاہروں کا ذمےدار کیسے ہوگیا؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتاہوں، میں تو گرفتارتھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمےدار کیسے ہوگیا؟

عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی، ملک میں صرف الیکشن چاہتےہیں، سب کو کہتاہوں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون لے لیا گیا، مجھے پتہ ہی نہیں ملک میں کیا ہوا، ملک میں کوئی نقصان چاہتے ہیں نہ انتشار، ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کارکنوں کو  پرامن رہنے کی ہدایت کی اور عدالت کو بتایا کہ مجھے کبھی پولیس لائن اور کبھی کہیں لے کر پھرتے رہے، مجھے سمجھ نہیں آیا ہوا کیا ہے، میں نے نیب نوٹس کا جواب دیا تھا، ملک میں آزادانہ الیکشن چاہتا ہوں۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام لوگ پُر امن احتجاج کریں، ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے، اپنی 27 سال کی جدوجہد میں کارکنوں کو پرامن رہنے کا پیغام دیا ہے، سب سے کہتا ہوں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، مجھے کچھ علم نہیں باہر کیا ہوا نہ مجھے پتا ہے، کمانڈو ایکشن کر کے مجھے سر پر ڈنڈے مارے گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ کریمنل کی طرح مجھے پکڑا گیا، جو میرے ساتھ ہوا اس کا ردعمل تو آئے گا، مجھ پر دہشت گردی سمیت کئی مقدمات درج ہیں، میں نے کہا مجھے گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ دکھاؤ، مجھ پر 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے، ایک پارٹی جو الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں چاہے گی؟ انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.