vni.global
Viral News International

ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں آج کمی کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 79 پیسے کم ہوکر 287 روپے 18 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز  ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ چار روپے کم ہوکر 294 روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

ملک بوستان کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا، ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی کہ رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ  بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، اسی طرح سلسلہ چلا تو ڈالر 295 سے بھی نیچے آجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.