vni.global
Viral News International

پنجاب میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ میں ملوث 3 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

پنجاب میں سرکاری ونجی املاک میں توڑپھوڑ اور  جلاؤگھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اب تک 3 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  سرکاری ونجی املاک میں توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک 3 ہزار 185 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق شرپسندعناصرکی کارروائیوں میں پنجاب بھرمیں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کو توڑ پھوڑ دیا گیا اور آگ لگائی گئی۔

ترجمان کے مطابق  لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19 گاڑیاں تباہ ہوئیں، میانوالی پولیس کی 9،سیالکوٹ پولیس کی 5، گوجرانوالا پولیس کی 3 گاڑیاں شرپسند عناصر کا نشانہ بنیں، شرپسندوں نےملتان پولیس کی 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا، پولیس اسٹیشنوں اور دفاترسمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

 آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.