vni.global
Viral News International

چیئرمین پی ٹی آئی نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق پر مشتمل بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کر لیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.