vni.global
Viral News International

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس،

خطے کی صورتحال پر بریفبگ،ملی اتحاد کی ضرورت پرزور

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پی پی پی ، جے یو آئی ف ، ایم کیوایم پی اوربی اے پی سمیت دیگرپارلیمانی پارٹی کے رہنماوں نے شرکت کی ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورسربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے ۔۔
اجلاس کے شرکاء کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اورپاکستانی سفارتی کوششوں سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ دی گئی ، پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کراظہارکیا
شرکاء نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کوسراہتے اورآئندہ کے لائحہ عمل پرتجاویز دیتے ہوئے ، کوششیں مزید تیزکرنے کی ضرورت پرزوردیا ، تمام شرکاء نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔
اجلاس میں دونوں ایوانوں کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزائی ،راجہ ناصرعباس اور تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی ۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.