vni.global
Viral News International

پاکستانی خاتون برطانوی بادشاہ کی مشیرِ خاص مقرر

لندن: برطانوی بادشاہ چارلس نے پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا جن کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد خاتون کو برطانوی شاہ چارلس کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا جس کی توثیق شاہ چارلس نے کردی۔

پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی امور کی بہترین ماہرین میں سے ایک ہیں جو حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کی معاونت کریں گی۔

شاہ چارلس نے انتہائی اہمیت کی حامل یہ تقرری برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کی حکومتی امور میں شمولیت کی پالیسی کے تحت کی ہے۔

شاہ چارلس نے برطانیہ کی بادشاہی سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ملک کی تمام اقلیتوں کے بھی بادشاہ ہیں اور سب کو بھرپور نمائندگی دیتے ہوئے ساتھ لے کر چلیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.