مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، آج سے بادل برسیں گے
A lightning strike in the late evening with strong wind and heavy rain over Kolkata, Eastern India, on May 27, 2020. As many as 60 people died in lightning-related incidents in Indian on Sunday. File Photo by Piyal Adhikary/EPA-EFE
لاہور: محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی جس کے تحت آج شام سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام سے ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہوں گی، بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔