vni.global
Viral News International

قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں: وزیراعظم

سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کی یاد میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش کا بہادری سے مقابلہ کیا، 2016 کا یہ تاریخی دن صدر رجب طیب اردوان کےایمان اور گہرے اعتماد کی نمائندگی کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.