vni.global
Viral News International

لاہور ہائی کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آج رات 12 بجے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے ممکنہ گرفتاری روکنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس صفدر سلیم شاہد نے اپنے چیمبر میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے پولیس اور اینٹی کرپشن سے 7 روز میں کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج ہمیں عدالت نے ریلیف دیا ہے، افسوس گھر کے اندر آکر وار کیا گیا ہے، اللہ پوچھے گا، پنجاب کی نگران حکومت ختم ہو چکی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ میرے خلاف کارروائی میں شہبازشریف بھی شامل ہے، ان کے حکم پر سارا کچھ ہو رہا ہے، الیکشن ہر صورت ہوں گے اور تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، الیکشن میں شریفوں کا جو حشر ہو گا سب دیکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.