vni.global
Viral News International

لودھراں میں آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا، 8 افراد جاں بحق

لودھراں آئل ٹینکر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8  افراد جاں بحق ہوگئے۔

دسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال کے مطابق حادثہ لودھراں کے علاقے کہروڑپکا چوک پرپیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خانہ بدوش قانونی کارروائی نہیں چاہتے تاہم حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.