vni.global
Viral News International

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ائیرلائن کا طیارہ وطن واپس روانہ

ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو  وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو  پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر  پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا اور اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

تاہم اب پرواز پی کے 6893 کے طور پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 رجسٹریشن AP BMH کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔

طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.