vni.global
Viral News International

ڈالر مزید سستا ،274روپے کاہوگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز  پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسےکم ہوکر 274 روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ  روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائےگی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے بتایا ہےکہ سعودی عرب اور  یو اے ای سے 3 ارب ڈالر  آچکے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.