vni.global
Viral News International

کل اسکول و کالجزبندرہیں گے،پنجاب بھر میں نویں جماعت کا پرچہ بھی منسوخ

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد  پی ٹی آئی کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاج کیا ہے۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھرپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان کل مشاورت کے بعد ہوگا۔

ادھرپنجاب بھر میں نویں جماعت کا کل کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔

سیکرٹری ہائرایجوکیشن کے مطابق نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کے پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی کل بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.