vni.global
Viral News International

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

پاکستان کیلئے سترکروڑ ڈالرکی دوسری قسط جاری کرنے کی سفارش

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے،، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے،، آئی ایم ایف کے مطابق 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی،

اعلامیہ کے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے،، وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی

اعلامیہ کے مطابق مشن کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے گی جوانتظامی منظوری سے مشروط ہے اور فیصلے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی،رپورٹ کی منظوری پر پاکستان کو 700 ملین ڈالر ملیں گے،
معاہدہ مالیاتی استحکام کو آگے بڑھانے، توانائی شعبے کی لاگت میں کمی لانے والی اصلاحات کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا،اعلامیہ کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے 2-15 نومبر تک اسلام آباد کا دورہ کیا،مالی سال 24 کے بجٹ کے مستقل نفاذ، توانائی کی قیمتوں میں مسلسل ایڈجسٹمنٹ اور فارن ایکسچینج مارکیٹ میں تیزی نے مالی اور بیرونی دباؤ کو کم کیا ہے،

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان اہم بیرونی خطرات کے لیے حساس ہے،جس میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی شدت، اجناس کی دوبارہ بڑھنے والی قیمتیں، اور عالمی مالیاتی حالات میں مزید سختی شامل ہیں،حکام رواں مالی سال میں جی ڈی پی کے کم از کم 0.4 فیصد کا بنیادی سرپلس حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،جس کی بنیاد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات پر پابندی ہے، حکام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ مختص کے تحت سماجی تحفظ کے لیے بروقت ادائیگیوں کو جاری رکھیں گے،رواں مالی سال میں 93 لاکھ خاندانوں کو کیش ٹرانسفر تک توسیع دی جاسکے گی،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.