vni.global
Viral News International

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون تک ڈی آر اوز، آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا ڈیٹا فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی نشاندہی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.