vni.global
Viral News International

بلوچستان ،سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ،7افراد زخمی

ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں  سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.