vni.global
Viral News International

القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے شیخ رشید، فواد، پرویز خٹک، اسد عمر کو طلب کر لیا

اسلام آباد:  عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، فواد چودھری کو کل جبکہ پرویز خٹک اور اسد عمر کو 31 مئی کو طلب کر لیا۔

شیخ رشید کو کل صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو کل 12 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نیب نے شیخ رشید، فواد چودھری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.