vni.global
Viral News International

شاہین آفریدی ٹی 20 بلاسٹ میں بھرپور پرفارمنس کیلئے پر امید

لندن:  پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 بلاسٹ میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں بھرپور پرفارمنس دینے کیلئے پر امید ہوں۔

ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی وہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

اس موقع پر ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے کپتان سٹیون مولینی نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ شاہین آفریدی ہمارا باؤلنگ اٹیک لیڈ کریں گے۔

ادھر نا ٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے کوچ پیٹر مورز نے کہا کہ شاہین آفریدی کو یہاں دیکھ کر لگتا ہے ہماری کرسمس ہوگئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.