vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کی آسٹریا کیخلاف کامیابی، راؤنڈ آف 32 کیلئےکوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آسٹریا کو 0-2 سے شکست دے دی ہے اور ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جے کے اس اہم میچ میں ارجنٹینا نے شروع ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اگرچہ پہلے ہاف میں ارجنٹینا کو ملنے والی ایک پنالٹی ضائع ہو گئی، لیکن میچ کے 39ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں آسٹریا کے مارسل سابٹزر نے گول کرنے کی خطرناک کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے دفاع نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ میچ کے آخری لمحات اور اسٹاپیج ٹائم میں لیونل میسی نے ایک بار پھر جادوئی کھیل پیش کرتے ہوئے اپنا دوسرا گول اسکور کیا اور ارجنٹینا کی فتح پر مہر لگا دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

لیونل میسی کا تاریخی عالمی ریکارڈ

Lionel Messi eyes World Cup history as Argentina face Austria - Football International - geosuper.tv

اس میچ کے دوران لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آسٹریا کے خلاف ان دو شاندار گولز کی بدولت فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے سابق اسٹار فٹبالر میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں اب میروسلاو کلوزے دوسرے اور برازیل کے رونالڈو نزارویو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.