vni.global
Viral News International

سوریا کمار نے محمد رضوان سے اہم اعزاز چھین لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر سوریاکمار یادیو نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے اہم اعزاز چھین لیا۔

سوریا کمار یادیو  ایک کلینڈر ائیر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔  بھارتی بیٹر نے  بدھ کے روز جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

سوریا کمار نے 2022 میں 21 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 45 چھکے مار کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ چھکےمارنے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد رضوان کے پاس تھا۔

رضوان  نے 2021 میں 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 42 چھکے مارے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.