بابر نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کردیا
قومی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین تین ہزار رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیریئر کی 81 ویں اننگ میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔انہوں نے اننگز کا 52 واں رنز لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل کے ویرات کوہلی نے بھی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل کوہلی، روہت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز اسکور کر چکے ہیں۔
3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ T20I runs for @babarazam258 ✅
He is the joint fastest to the milestone in 81 innings and only the fifth batter to cross the landmark figure 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ZY4TnYKJIp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
بابر نے مختصر ترین وقت میں تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے چھ سال 24 دن میں تین ہزار رنز مکمل کیے جبکہ ویرات کوہلی نے دس سال 275 دن میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم تین ہزار T20I رنز کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔