کابل کی درسگاہ میں امتحان کے دوران خودکش دھماکا، 19جاں بحق
An Afghan school student is treated at a hospital after a bomb explosion near a school west of Kabul, Afghanistan, Saturday, May 8, 2021. A bomb exploded near a school in west Kabul on Saturday, killing several people, many them young students, an Afghan government spokesmen said. (AP Photo/Rahmat Gul)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں