vni.global
Viral News International

ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حکمرانی برقرار

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی  ہے جس میں  قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر امام الحق  اور بھارت کے ویرات کوہلی  بدستور بالترتیب دوسری  اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے روہت شرما  کی چوتھی اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک کی پانچویں پوزیشن بھی برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجے ترقی سے چھٹی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے نیوزی لینڈ  کے روس ٹیلر ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.