vni.global
Viral News International

نیوزی لینڈ سے سیریز،قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، کامران غلام کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق قومی کپتان اظہر علی کی جگہ  شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے،جنہیں فہیم اشرف کی طرح کراچی میں جاری پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انجری کا شکارحارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں،  تاہم کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دے کر پاکستان اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل،  شان مسعود اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کیلیے امپائرز پینل کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ اور ون ڈے  سیریز کے لیے امپائرز کا بھی اعلان کیا گیا یے، پہلے ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور  محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ذمہ داری ادا کریں گے جبکہ 3 تا 7 جنوری کھیلے جانے والے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) فرائض انجام دیں گے۔

کراچی میں 10 جنوری کو کھیلے جانے والے  پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛  ڈیوڈ بون (میچ ریفری) جبکہ 12 جنوری کو دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) اسی طرح 14 جنوری کو تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛  ڈیوڈ بون (میچ ریفری) کے فرائض انجام دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.