ہمنام کرکٹر کا انتقال،عثمان شنواری کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنا پڑ گیا
لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ہم نام کرکٹر کے انتقال پر ٹویٹ کرکے شائقین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔
لاہور میں عثمان شنواری کے ہم نام 46 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کے انتقال کی خبر پھیل گئی۔
Me belkul thek ho Allah ka shukar hai mery pory family ko log calls kr rahy hai with due respect itni bari News chalany se pehly tasdeeq kar liya kary shukria🙏
— Usman khan shinwari (@Usmanshinwari6) September 25, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان خان شنواری نے اپنی خیریت سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شکر، میں بالکل ٹھیک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’’میرے پورے خاندان کو لوگ کال کر رہے ہیں لہٰذا اتنی بڑی خبر چلانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں‘‘۔