vni.global
Viral News International

فٹبال ورلڈکپ2022: ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام شامل

رواں سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی آفیشل ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست  میں اسرائیل کی جگہ  فلسطین کا نام درج ہے تاہم اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔

فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ  ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.