ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، رضوان کی دوبارہ دوسری پوزیشن
اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 درجہ بندی میں کپتان بابر اعظم کی حکمرانی بدستور برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار دوسری سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 810 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 796 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سوریا کمار یادیو 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم 792 پوائنٹس ہی کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 731 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔