گال ٹیسٹ؛پاکستانی ٹیمم مشکلات کا شکار 73 سکور پر 6کھلاڑی آئوٹ
Pakistan's Asad Shafiq plays a shot during the fourth day Second Test cricket match against Sri Lanka in Dubai, United Arab Emirates, Monday, Oct. 9, 2017. (AP Photo/Kamran Jebreili)
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 24 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔
تاہم کھیل کے آغاز سے ہی سری لنکن اسپنرز نے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسرے روز پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان لیگ سائڈ پر وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی سلمان علی آغا بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم کپتان بابر اعظم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔