vni.global
Viral News International

آسٹریلیا سے شکست؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے باہر

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔

کامن ویلتھ گمیز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔

پول اے میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.