اپنی ذات میں تبدیلی کیلئے نماز اور تہجد پڑھتی ہوں ، متھیرا
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔
سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کا کلپ گردش کر رہا ہے جس میں اداکارہ اپنی زندگی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیوں کے حوالے سے انکشاف کر تی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔
متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے۔