vni.global
Viral News International

دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض

دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزراء انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے ای سی بی کو شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کیلیے کہا تھا، دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر وزرا ناراض ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ پاکستان منسوخ کیا کیونکہ وہ مختصر دورہ کے لیے کھلاڑیوں سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔ دوسری جانب برطانوی وزراء نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.