vni.global
Viral News International

ٹی 20 ورلڈ کپ،بڑا اپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیدی

میلبورن:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، 1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبورن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔

بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز سکور کیے جبکہ پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال سٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

انگلش باؤلرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز محض 7 رنز بناکر پویلن لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین سٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پر سکور کے 5 دور تھی، جو شکست کا سبب بنا۔

آئرش باؤلرز کی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.