vni.global
Viral News International

چیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں عمرقید یا سزائے موت ہے،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے مین کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں عمرقید یا سزائے موت ہے شاہ محمود قریشی کواسی تناظر میں دیکھا جائے گا

دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جرم پرابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے شاہ محمود قریشی کو اسی تناظرمیں دیکھا جائے گا،

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں ،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود ناہوضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ٹرائل پہلے ہی شروع ہے جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی توازن حاصل ہوسکتا،248 کا استثنی صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے

شاہ محمود قریشی پر جلسہ میں تقریر کا الزام ہے۔ شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کے جو جلسہ تقریر کا الزام ہے وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا۔ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو چار ہفتے میں مکمل کیا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.