vni.global
Viral News International

آئندہ عام انتخابات،کاغذات کی سکیورٹی کا عمل جاری

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے کاغذات کی سکیورٹی کا عمل جاری ہے ، عامرکیانی ، خرم نواز اور شعیب شاہین سمیت 32 کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی ، راولپنڈی میں بھی تیسرے روز اعجازالحق اورغلام سرورخان سمیت 40 سے زائد امیدوار پیش ہوئے
اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور48 کیلئے آج 32 امیدواروں کو طلب کیا گیا ،
این اے 46 سے جماعت اسلامی کے میاں اسلم ، خواجہ سرا نایاب علی سمیت 10 امیدواران پیش ہوئے
این اے 47 سے عامرمحمود کیانی، راجا خرم نواز اور کاشف چوہدری سمیت 13 امیدوروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوئی ، این اے 48 سے شعیب شاہین اورملک عبدالعزیزسمیت9 امیدواران پہنچے

راولپنڈی میں بھی امیدوار آراو آفس میں پیش ہوئے حلقہ این اے 53 سے غلام سرور خان اورچوہدری نعیم اعجاز سمیت 11 امیدوار پیش ہوئے حلقہ این اے 55 سے اعجازالحق سمیت 3 امیدواروں کے کاغذات کی اسکریٹی ہوئی ، پی پی 15 سے پانچ اور پی پی دس سے 3 امیدوارں کے کامذات منظور ہوئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.