vni.global
Viral News International

ٹی 20 رینکنگ: بابر کی مزید تنزلی، رضوان کے پوائنٹس کم، راشد خان کی پہلی پوزیشن

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مزید تنزلی ہوگئی جبکہ محمد رضوان کے پوائنٹس کم ہوگئے، بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے نے دوسرے پوزیشن چھین لی، افغانستان کے راشد خان باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان پہلی، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے دوسری، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسری، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے افتخار احمد 54 ویں، فخر زمان 77 ویں اور شان مسعود 84 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمان اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، پاکستان کے حارث رؤف 15ویں اور شاداب خان 16 ویں نمبر پر موجود ہیں، محمد وسیم جونیئر 22ویں، محمد نواز 40 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 41 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 آل راونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.