جے یو آئی نے بھی لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا
جمعیت علماء اسلام نے بھی الیکشن کمیشن سے لیول پلئینگ فیلڈ اور امیدواروں کو سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔
چیف لیکشن کمشنر کے نام خط میں جے یوآئی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی
مراسلے میں جے یو آئی کا کہنا ہے8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ دو دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے سیکوارڈ پہ حملہ ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئ۔
اس سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ حمد اللہ اور خار میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام پر حملے ہوئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔جے یو آئی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی