پاکستان دوبارہ ترقی کریگا ،عوام خوشحال ہوں گے : نواز شریف
Former prime minister and leader of Pakistan Muslim League-N party, Nawaz Sharif, gestures while speaking to members of the media at his residence in Lahore, Pakistan, Monday, May 13, 2013. The Pakistani politician poised to become the country's next prime minister said Monday that Islamabad has "good relations" with the United States, but called the CIA's drone campaign in the country's tribal region a challenge to national sovereignty. (AP Photo/K.M. Chaudary)
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس دوران نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کرےگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کےمسائل کوحل کرنا ہمارا فرض ہے۔