vni.global
Viral News International

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج ملک بھر میں یوم تقدیس منایا جارہا ہے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے۔

یومِ تقدیس قرآن کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی اپیل ہے۔

اس حوا لے سے کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی جائیں گی، یوم تقدیس کے موقع پر تاجر برادری کا مرکزی احتجاج سہ پہر 3 تا 4 بجے ریگل چوک صدر میں ہوگا۔

کراچی کی تمام مارکیٹوں میں پرامن مظاہرے ہوں گے اور قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث شخص کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے ، تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ مسلمان اب اس حرکت کو برداشت نہیں کریں گے، اگر آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو کوئی ہم سے گلہ نہ کرے۔

سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ ہولوکاسٹ سے متعلق قوانین بنے ہوئے ہیں، کیا مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے لیے کوئی قانون نہیں

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی سیاست نہیں، پوری قوم ایک ہے۔

علاوہ ازیں مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن کے واقعے کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور واقعےمیں ملوث شخص کےخلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.