vni.global
Viral News International

بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ ملک امین اسلم کا بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان

سابق وزیر اور بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ ملک امین اسلم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ان کے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی لیڈر شپ کو اس سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ ملک امین اسلم پی ٹی آئی کے دور میں ماحولیات کے وزیر رہ چکے تھے اور وہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے بھی سربراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.